ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی کے اعزاز میں ہمنگبرڈ آرٹ اینڈ کلچرفاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پروقار تقریب

0
705

وینا‘ورجینیا:(زاہد حسین سے):____ معروف دانشور اور سماجی شخصیت ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی کے اعزام میں ہمنگبرڈ آرٹ اینڈ کلچرفاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا‘ تقریب میں معروف نیوز ریڈر اور براڈکاسٹر خالد حمید‘کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی‘ معروف اٹارنی ساجدتارڑ‘ سینئر صحافی انور اقبال اورسابقہ کرکٹ کمنٹیٹر اوربراڈکاسٹر حسن جلیل نے ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی کی پاکستانی کمیونٹی اور بین المذہبی اتحاد کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا‘ تقریب کے مہمانوں میں ایمپائر کیب کمپنی کے مالک عمران بٹ‘مہران ریسٹورنٹ کے مالک شاہد عباسی‘معروف بینکر اور شاعر سید حفیظ الحق‘ معروف کشمیری رہنماء ظریف خان‘پاکستان لنک کے صدرحامد ملک‘معروف صحافی نظیرہ اعظم‘ بالٹی مور کی سماجی شخصیت نعیم بٹ اور ہمنگبرڈ کے فاروق جان اور اکرم بٹ سمیت متعدد خواتین وحضرات نے شرکت کی-( فوٹودنیا انٹر نیشنل)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here