مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی طبیعت ناساز، تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ

0
142

 لاہور: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو منفی آیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی علیل ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here