جوبائیڈن کی چالیس عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی

0
117

 سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی،ترجمان وائٹ ہائوس کا بیان

واشنگٹن :___ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریبا چالیس رہنمائوں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے بتایاکہ یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ان میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں بائیڈن نے جرمن چانسلر میرکل، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنمائوں کو سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here