پاکستانیوں کویوم قراردادِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، محمد طاہر کھوکھر

0
195

پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ،حفاظت ہم سب پر فرض ہے،قوم کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی، وقار، عزت اورغیرت کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

مظفرآباد:___ رہنما تحریک انصاف امیدوار اسمبلی ایل اے 34 جموں1 سابق وزیر سیاحت وٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے یوم پاکستان 23 مارچ کے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم ِ پاکستان 23مارچ کے موقع پرپوری پاکستانی قوم اور ساری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کویوم قراردادِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خصوصی تحفہ ہے جسکی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی ہے۔اسکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جوجہد کی۔آج 23 مارچ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جب 1940 میں پاکستان بننے کی قرارداد پیش کی گئی۔اللہ پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرے اور پاکستانی قوم کا ہر بچہ علم کی دولت سے مالا مال ہو۔ یوم پاکستان 23مارچ کا دن ہر پاکستانی کیلئے فخر کا باعث ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جنا کی قیادت میں اپنے لیے الگ خطہ ارض حاصل کرنے کا عہد کیا اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر صرف 7سال میں اسلامی جمہوریہ پاکستان قائم کر دی۔ قومی یکجہتی کا استحکام اور ملکی سلامتی کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضا اور ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں بانی ء پاکستان کے فرمان اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر دل و جان سے عمل کرنا ہے پوری قوم کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی، وقار، عزت اورغیرت کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی قیادت میں تحاد اور عمل پیہم ہی تھا جس کی بناء پر 7 سال بعد پاکستان وجود میں آیا۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کے دن عزت و احترام سے مناتی ہیں۔ 14اگست ہو،6 ستمبر یا 23 مارچ یوم پاکستان کا دن ہم اسے بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔کورونا وباء کی بناء پر یوم پاکستان کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی بدولت ہی آج ہم شان و شوکت سے رہ رہے ہیں۔ آئیں ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں جو لوگ اپنے قومی ایام کو بھول جاتے ہیں قومیں ان کا جغرافیہ بھول جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1956ء بھی اسی طرح انتہائی اہم ہے جسے ہم تقریباً فراموش کر چکے ہیں کیونکہ اس روز پاکستان کا پہلا آئین معرض وجود میں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here