ٹوکیو اولمپک2021 مشعل دوڑ کاسفرشروع

0
231

مشعل کو مارچ 2020ء میں یونان سے جاپان لایا گیا تھا۔اس مشعل دوڑ کا آغاز شمال مشرقی پریفیکچر فکوشیما سے ہوا

ٹوکیو: (طاہر حسین سے):___اولمپک مشعل نے، عالمی وباء کے باعث ٹوکیو 2020 اولمپکس ملتوی کیے جانے کے ایک سال بعد، جمعرات کے روز جاپان بھر میں اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔یہ مشعل دوڑ جاپان کے تمام 47 پریفیکچروں کا سفر طے کرے گی اور انسداد کورونا وائرس کے سخت اقدامات کے تحت انجام دی جائے گی۔

مشعل کو مارچ 2020ء میں یونان سے جاپان لایا گیا تھا۔اس مشعل دوڑ کا آغاز شمال مشرقی پریفیکچر فکوشیما میں ہوا جہاں 2011ء کے زلزلے، تسونامی اور جوہری حادثے سے تباہی ہوئی تھی۔مشعل کی روانگی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حکام نے عالمی وباء پر قابو پانے اور قدرتی سانحے کے 10 سال بعد بحالی کی کوششوں کے مظاہرے کیلئے اپنی امید کا اظہار کیا۔اس دوڑ میں تقریباً 10 ہزار افراد کی شرکت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔عالمی وباء کے باعث سخت احتیاطی اقدامات لاگو ہیں۔ حکام نے تماشائیوں سے کہا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور دوڑنے والوں کی اونچی آواز میں چیخ کر حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کریں۔منصوبے کے مطابق مشعل کا یہ 121 روزہ سفر افتتاحی تقریبات کے موقع پر 23 جولائی کو ٹوکیو میں نیشنل اسٹیڈیم میں ختم ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here