متحدہ عرب امارات کے شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے

0
233

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کا اعلان شیخ محمدبن راشدالمختوم نے سوشل میڈیا پر کیا۔شیخ محمد نے تصدیق کی کہ میرا بھائی میرا ساتھی اس دنیامیں نہیں رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم سب کو بھی اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘

شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔25 دسمبر 1945 کو پیدا ہونے والے شیخ ہمدان بن راشد وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here