ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومینٹ کا ۷۳واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

0
279

ایم کیو ایم کے کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز یونٹس قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔مطلوب زیدی
ایم کیو ایم کے مشن اور مقصد کی تکمیل کے لئے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام کو پاکستانی کمیونیٹی تک پہنچائیں۔اراکین کمیٹی

شکاگو:___  ایم کیو ایم امریکہ میں متحدہ قومی موومنٹ کا ۷۳واں یوم تاسیس یوم عزم کے طور پر انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی، ایٹلانٹا، شکاگو، لاس انجلس، ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک، نیوجرسی، فلوریڈا، بالٹیمور، سینٹ لوئیس سمیت متعدد شہروں میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر کارکنان کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران،کارکنانور ہمدردوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیو نیٹی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے قائم مقام سینٹرل آرگنائزرمطلوب زیدی نے امریکہ میں آباد ایم کیو ایم کے کارکنان، ہمدردوں اور پاکستانی کمیونیٹی کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز یونٹس قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم جیسی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت کو منفی پراپگینڈے،بھیانک سازشوں اور خوفناک الزامات کا نشانہ بنایا گیا جس کی مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے جسے آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ہر کونے میں جہاں جہاں پاکستانی بستے ہیں وہ ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کی قیادت کو ہی پاکستان کی بقاء و سلامتی کا ضامن سمجھتے ہیں۔ آئیے آج اس یوم تاسیس کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر

کاربند رہتے ہوئے ایم کیو ایم کے نظریات کو پھیلاتے رہیں گے۔
یوم تاسیس کے ان اجتماعات سے راکین سینٹرل کمیٹی نے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کی جدوجہد، شہداء کے کردار اور ان کی لازوال قربانیوں پر نظر ڈالی اور امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ایم کیو ایم کے مشن اور مقصد کی تکمیل کے لئے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لائیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام کو پاکستانی کمیونیٹی تک پہنچائیں۔ اس موقع پرجناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی، درازئی عمر اور ایم کیو ایم کے شہداء کے درجات کی بلندی، اسیروں کی جلد از جلد رہائی اور لاپتہ ساتھیون کی بازیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here