امریکی ریاست ورجینیا میں سزائے موت کا خاتمہ،دونوں ایوانوں سے بل منظور

0
285

امریکی ریاست ورجینیا میں اب سزائے موت پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا، ڈیموکریٹک گورنر رالف نورتھم نے اس قانون میں ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں، جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے فروری میں منظور کیا تھا۔عالمی مےڈےا کے مطابق سن 1976سے ریاست ورجینیا میں 113افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد ہو چکا ہے، امریکا میں 50میں سے 22ریاستیں اب تک سزائے موت ختم کر دینے کا اعلان کر چکی ہیں، اس سلسلے میں مجموعی طور پر ورجینیا سزائے موت ختم کرنے والی 23ویں اور پہلی جنوبی امریکی ریاست ہے، 2020 میں امریکا میں 17افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here