کورونا نے پھرخطرے کی گھنٹی بجادی دنیا بھرمیں خوف وہراس

0
66
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی‘مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں 2713554ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ کیسز 12 کروڑ 28 لاکھ93ہزار سے تجاوز کر گئے
 امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 554104ہو گئیں،کیسز3کروڑ42لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے‘بائیڈن انتظامیہ نے ویکسین نیشن کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا شروع کردئیے
پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے‘اب تک کْل 98 لاکھ57ہزار233 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں 
 امریکا میں 58روز میں 10کروڑ افراد کی ویکسین نیشن مکمل کرلی گئی‘ امریکا میں 58روز میں 10کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی‘ آئندہ 100 روز کیلئے ویکسی نیشن کے نئے ہدف کا اعلان کرونگا‘صدرجوبائیڈن
نیویارک/ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+صفدر حسین سے)عالمی وباء کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔مہلک وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں 2713554ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ کیسز 12 کروڑ 28 لاکھ93ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 554104ہو گئیں،کیسز3کروڑ42لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے۔اب تک کْل 98 لاکھ57ہزار233 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 535 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے2 ہزار 485مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 85 ہزار271 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں 58 روز میں 10 کروڑ افراد کی ویکسین نیشن مکمل کرلی۔کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ نے کرونا ویکسین نیشن کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا شروع کردئیے، امریکا میں 58روز میں 10کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں روزانہ ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں لگائی جارہی ہیں، آئندہ 100 روز کیلئے ویکسی نیشن کے نئے ہدف کا اعلان کروں گا۔نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہوکر ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد میں فالج کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ انفلوائنزا اور اس سے ملتی جلتی وبائی بیماریوں کے مقابلے میں کووڈ کے مریضوں میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل اسٹروک کانفرنس کے دوران اس تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ 19 کے نتیجے میں ان افراد میں فالج کا خطرہ بہت زیادہ ہو، جو معمر ہو، مرد، سیاہ فام، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ٹائپ ٹو یا دھڑکن کی بے ترتیبی جیسی بیماریوں کے شکار ہوں۔ کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہیکہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جبکہ پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوا لی ہے۔  برطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کے لییاسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 290525ہو گئیں،کیسز1کروڑ18لاکھ77ہزار سے زائد،بھارت میں اموات159594ہو گئیں،کیسز15لاکھ54ہزار سے تجاوز کر گئے۔روس میں 94276افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ37ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 126126ہو گئیں،کیسز42لاکھ85ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 91679افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 41لاکھ81ہزار سے تک پہنچ گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں 104241ہو گئیں،کیسز33لاکھ32ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات 72910،کیسز32لاکھ12ہزار322ہو گئے۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ90 لاکھ 45 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 11 لاکھ 34 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پولینڈ، فرانس اور یوکرائن کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ برطانیہ میں نصف سے زائد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی،برطانوی حکومت نے ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک میں وقفے کی مدت کو تین ہفتوں سے بڑھا کر بارہ ہفتوں تک کردیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار935ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ33 ہزار741ہو چکی ہے‘سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار464 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ969 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار39ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار519 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار225ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار676 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل548افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار347 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار792مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل338 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here