جامع مسجد واسلامک سنٹرال مصطفی اسلامک سنٹر میں عالم دین خطیب العصر علامہ مولانا حافظ وقاری محمد بشیر و علامہ حافظ عرفان رضوی نے خطبہ جمعہ اداکروایا۔

0
191
بروکلین‘ نیویارک: برائیٹن بیچ کے پرفضاء علاقے میں واقعہ اہل اسلام کی خوبصورت جامع مسجد واسلامک سنٹرال مصطفی اسلامک سنٹر میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین خطیب العصر علامہ مولانا حافظ وقاری محمد بشیر خطبہ جمعہ کے دوران‘ دوسرا خطبہ جمعتہ المبارک پاکستان کے نوجوان عالم دین علامہ حافظ عرفان رضوی جن کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات ڈنگہ سے ہے نے اداکروایا۔نماز جمعہ کے بعد نمازی علامہ قاری محمد بشیر سے بغل گیر ہوتے ہوئے‘جامع مسجد ال مصطفی اسلامک سنٹر کے مہتم اعلیٰ اور روح رواں ممتاز پاکستان امریکن بزنس مین چوہدری اصغربھٹہ قاری محمد بشیر کا استقبال کرتے
دکھائی دے رہے ہیں‘ ان کے ساتھ مسجد کے پرانے نمازی وممبر محمد نواز ڈھال اور محمد طارق بھی نظر آ رہے ہیں۔
(فوٹو دنیا انٹرنیشنل عبدالصمد خان)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here