پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصیت‘محترمہ فوزیہ خان کے شوہر ڈاکٹر راشد خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے:اناللہ وانا الیہ راجعون

0
706

مرحوم ڈاکٹر راشدکی میت پاکستان روانہ کی جائے گی جہاں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں انہیں سپر دخاک کیا جائے گا

بروکلین‘ نیویارک (منظور حسین سے)پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور سٹارٹاک پروگرام میں پاکستانی بچوں کو اردو زبان سکھانے اور اردو کی ترویج کرنے والی محترمہ فوزیہ خان کے شوہر ڈاکٹر راشد خان نیوجرسی میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے”اناللہ وانا الیہ راجعون“-مرحوم کی نماز جنازہ آج نارتھ ایڈیسن نیوجرسی کی مسجدالولی واقع10اولسن ایونیو ایڈیسن  میں دن ایک بجے ادا کی جائے گی-نماز جنازہ کے بعد مرحوم ڈاکٹر راشدکی میت پاکستان روانہ کی جائے گی جہاں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں انہیں سپر دخاک کیا جائے گا-ادارہ دنیا انٹرنیشنل اور گلوبل ٹی وی محترمہ فوزیہ خان اور ان کی فیملی کے دکھ میں برابر شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے سفر آخرت میں آسانیاں پیدا کرے-کمیونٹی کے تمام افراد سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سفر آخرت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی جاتی ہے-ڈاکٹر راشد خان مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here