وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

0
191

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے  بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم خیریت سے ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ اس وقت ہمارے ہاں 50 فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے جو زیادہ آسانی سے پھیلتاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس قسم کا وائرس ایک کو ہوتو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کورونا مریض کو دوسری بار بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو ان کی دوبارہ ویکسین کا فیصلہ ہوگا، انہوں نے کورونا کے پیش نظر جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

 

ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کی روک تھام کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ابتدائی مراحل میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here