امریکی سرزمین پر پاکستان‘ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا علم ہمیشہ بلند کیا‘ مشتاق احمد کمبوہ

0
591
پاکستان کے اس عظیم سپوت نے امریکی سرزمین پر کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران پورا سال امریکہ میں بے گھر ہونے والے نہ صرف پاکستانیوں کی ذاتی جیب سے ہزاروں ڈالرز امداد کی بلکہ جب لوگ موت کے ڈر سے غائب ہو گئے تو یہ مرد واحد نیویارک میں نادار افراد کیلئے لگائی گئی فوڈ پینٹری میں کھڑے غریبوں کی مدد کرتے دکھائی دیئے
بروکلین‘ نیویارک (صفدر حسین سے):___امریکی سرزمین پر مسلمانوں خصوصاًپاکستانیت اور پاکستانیوں کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی شخصیت بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے امریکہ میں چیف کوآرڈینیٹر ممتاز مذہبی وروحانی شخصیت  چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں باوقار پاکستانی قوم کا سافٹ امیج‘پاکستان کی بقا اور سلامتی پر پاکستان کے مقتدر اداروں کی لازوال خدمات کیلئے کام کررہے ہیں -مشتاق احمد کمبوہ نے امریکی سرزمین پر مقامی گورے امریکیوں‘ سیاہ فام افریقیوں اور نیویارک جسے عروس البلاد کہا جاتا ہے میں ہونے والے ہر پروگرام میں ہمیشہ افواج پاکستان‘پاکستان کی عظیم قوم‘پاکستان کی عظیم ملک وملت اور اس کے لازوال اداروں کے بارے میں کھل کر بات کی -آپ نے ہر فورم پر نام نہاد جمہوریت دعویدار بھارت کو ننگا کیا اور اس کے سکیورٹی کے اداروں کو دہشت گرد قرار دیا-مشتاق احمد کمبوہ جو پچھلے ایک ماہ سے پاکستان کے خصوصی دورے پرہیں -امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد کمبوہ کہا کہ میرے پروگرام یوٹیوب پر چلتے ہیں حسن ٹی وی اور فیس بک پر بھی چلتے ہیں جن کو علماء کرام بھی دیکھتے ہیں -میں یہاں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ میرے قائد پیر محمد ابراہیم سیالوی صاحب نے فیصل آباد آکر ڈیرہ لگایا اور امن کے عمل کو لیکر آگے بڑھے جو تیس پینتیس سال سے ہمارے ساتھ موجود ہیں ہم پیس فل ورکر ہیں‘ہمارا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمارا کوئی مذہبی تفرقہ ہے ہم صرف مسلمان ہیں‘ محمدی ہیں مولائی ہیں لہذا سب کو قرآن کی رہنمائی حاصل کرنی چاہئے-نبی کی سنت کو پکڑ لو سارے راستے سیدھے ہو جائیں گے-ممبر رسول کا جب تک صحیح استعمال نہیں ہو گااس ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے-جس طرح مجھے اپنی کرسی پیاری ہے اس طرح اللہ کو اپنے نبی کی کرسی اسی طرح عزیز ہے-میرے اللہ نے چار کتابیں بھیجیں توریت‘زبور‘انجیل اور قرآن مجید اور ان پر انبیاء بھی بھیجے-میرے اللہ کی کتابیں اور انبیاء غلط نہیں ہیں -ان کتابوں کو غور سے پڑھو‘حقیقت واضح ہو جائے گی-الحمد اللہ ہماری آخری کتاب قرآن اس کو بھی پڑھو‘سچائی آپ کے سامنے آ جائے گی ہمارا قرآن بھی سچا ہے اور ہمارا مذہب بھی سچا ہے-گزشتہ دنوں ہونے والے ایک پروگرام میں مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیراہتمام امن سیمینارمیں سجاد اکبر‘ منیر‘ چشتی  نے ہمیں اتنا وقت دیا کہ جب بھی ان کو بلایا انہوں نے نہ رات دیکھی نہ دن دیکھا-بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام امن سیمینار کے انعقاد میں علامہ مفتی نصراللہ عزیز‘ محمد ضیاء مدنی‘ علامہ مشتاق احمد کمبوہ و دیگر علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here