اسلام آباد میں 26 ہزار کے قریب رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی

0
61

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 45 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے، 26 ہزار کے قریب رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق شہر اقتدار میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فیصد کی ویکسینیشن کی جاچکی، جن میں دس ہزار کے قریب بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔کورونا ویکسین لگانے کا عمل مختلف ویکسیشن سینٹرز میں جاری ہے، اب تک پمز میں 7 ہزار 446 افراد کو ویکسین لگائی گئی، آر ایچ سی ترلائی ویکسینیشن مرکز میں 4 ہزار 621 افراد، فیڈرل جنرل اسپتال میں 2 ہزار 212 افراد،‌ پولی کلینک اسپتال میں 2 ہزار 774 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی، اس کے علاوہ دیگر ویکسینیشن مراکز میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here