نصرمن اللہ وفتح قریب” ایرک ایڈم  جیت کیلئے تیار

0
116

ایرک ایڈم نے میئر شپ کی ریس جیتنے کیلئے 9.3ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی‘ جمع شدہ رقم زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حدود سے کہیں زیادہ ہے‘وہ 8ملین ڈالر مزید کی رقم کیش ان ہینڈ کے طور پر جمع کریں گے
ایرک ایڈم پچھلی دو دہائیوں سے بروکلین میں بسنے والے شہریوں میں بلا تفریق خدمات انجام دے رہے ہیں‘نیویارک کی 90فیصد سے زائد آبادی نہ صرف آپ سے پیار بلکہ آپکی خدمات کا اعتراف بھی کرتی ہے
نیویارک کی ورکنگ کلاس میری انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے‘میری انتخابی مہم کو مختلف قومیتوں کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے‘میں انتخابی مہم کیلئے ملنے والی سپورٹ سے بہت زیادہ خوش ہوں‘ایرک ایڈم
نیویارک (زاہد حسین /منظور حسین سے):___نیویارک کے میئر کیلئے امیدوار ایرک ایڈم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے میئر شپ کی ریس جیتنے کیلئے 9.3ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کرلی ہے-یہ رقم انہیں اگلا میئر بنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گی- جمع شدہ رقم زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حدود سے کہیں زیادہ ہے-اس رقم کے علاوہ مسٹر ایرک ایڈم جو کہ نیویارک کی بروکلین بورو کے صدر بھی ہیں 8ملین ڈالر مزید کی رقم کیش ان ہینڈ کے طور پر جمع کریں گے-گزشتہ دو ماہ میں ایرک ایڈم نے تین لاکھ تیس ہزار کی رقم اکٹھی کی ہے جو کہ حکومت کی طرف سے میچنگ گرانٹ کے ملنے کے بعد 750,000ڈالر ہو جائے گی-ایڈم وہ پہلے امیدوار ہیں جنہوں نے جنوری میں سٹی کی جانب سے 8+1میچنگ پروگرام کیلئے کوالیفائی کیا ہے-انہوں نے یہ رقم چھوٹے چھوٹے چندہ دینے والے نیویارک کے عوام سے اکٹھی کی ہے-اپنے ایک بیان میں ایڈم نے کہاکہ وہ اپنی انتخابی مہم کیلئے ملنے والی سپورٹ سے بہت زیادہ خوش ہیں -انہوں نے کہا کہ نیویارک کی ورکنگ کلاس ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے-انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی انتخابی مہم کو مختلف قومیتوں کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے-انہوں نے کہا کہ ان کی مہم محنتی اور جفا کش نیویارکرزکیلئے ایک انصاف پر مبنی محفوظ اور ترقی یافتہ شہرتخلیق کرے گی جو ان کے معاملات کو اولیت دے-مسٹر ایڈم کو ہوٹل ٹریڈز ایسوسی ایشن

DC37

کے ایگزیکٹو بورڈ کی حمایت بھی حاصل ہے-اس کے علاوہ ٹیسٹ سینئرز اوکینس پرشاد اور اینڈریو کونارڈیس اسمبلی ممبرز انیز ڈکنز‘جیم ولیم اور ایرک ڈیلن کونسل ممبرز ایلیکا ایمپرے سموئیل‘ لاری کمبوہ‘ ڈایا ڈیاز‘فرح لوئس‘ڈینیک ملر‘ایلن میسل‘فرانسسکو مویا اور ڈینس روڈ ریگنز کی حمایت بھی حاصل ہے-اس کے علاوہ انہیں سابق یو ایس

e Representativ

چارلس رینجل اورایڈولفس ٹاؤنز اور سابق برانکس ڈپٹی بورو صدر اوریلیا گرین کی حمایت بھی حاصل ہے-انہیں یقین ہے کہ وہ میئر شپ کی ریس جیت کر نیویارک کے عوام کی صحیح طور پر خدمت کرسکیں گے-واضح رہے بروکلین کے باسیوں کی ہردلعزیز شخصیت ایرک ایڈم پچھلی دو دہائیوں سے بروکلین میں بسنے والے ہر رنگ ونسل کے شہریوں میں بلا تفریق مذہب‘ملک وملت خدمات انجام دے رہے ہیں -کورونا کی عالمی وباء ہو یا دنیا بھر میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوں کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈہ‘ اسلام مخالف قوتوں اور اسلام مخالف تحاریک کے خلاف سب سے پہلے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں -بروکلین کے رہائشیوں کیلئے معاشی اور سماجی منصوبوں میں اصلاحات اور بروکلین اور نیویارک شہر کو ہر ایک کیلئے بہتر مواقع کا شہر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے-ایرک ایڈم کبھی کنڈر گارڈن اور کبھی نیویارک کے باسیوں کی زندگی میں معاشی انقلاب لانے کیلئے مردانہ وار لڑتے نظر آتے ہیں -سماجی زندگی کا کوئی ایسا شعبہ باقی نہیں رہا جہاں انہوں نے بھرپور کردار ادا نہ کیا ہو-نیویارک شہر کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ہر مذہب‘رنگ ونسل کے لوگوں کیلئے سینکڑوں انقلابی منصوبے پیش کئے اور اپنے دفتر کی تمام مشینری کو استعمال کرتے ہوئے دن رات ایک کیا-کورونا وباء کے دوران پاکستانیوں تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے -نیویارک کے اتھنک میڈیا خصوصاً پاکستانی علاقائی اخباروں کی شہری انتظامیہ سے اشتہاروں کی مد میں مالی مدد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا-آپ نیویارک پولیس کے سابق افسر بھی رہ چکے ہیں -نیویارک کی 90فیصد سے زائد آبادی نہ صرف آپ سے پیار کرتی ہے بلکہ آپ کی خدمات کا اعتراف بھی کرتی ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here