امید ہے وزیراعظم نظریاتی ورکروں کو آگے لائیں گے اور ان کو ملک وقوم میں خدمت کرنے کا موقع دینگے
نیویارک (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نیویارک نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔انفارمیشن سیکرٹری میاں توحید اللہ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں PTI نیویارک کے صدر رانا جاوید‘جنرل سیکرٹری رضادستگیر‘فنانس سیکرٹری قیصر بھٹہ‘سینئر نائب صدرسید وسیم‘ ایڈیشنل سیکرٹری نعمان بٹالوی‘انچارج یوتھ ونگ عامر آ فریدی اور انچارج وویمن ونگ حنا نے عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔پی ٹی آئی نیویارک نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان اسی طرح نظریاتی ورکروں کو آگے لائیں گے اور ان کو ملک وقوم میں خدمت کرنے کا موقع دینگے۔