کراچی ایکسپریس کی 8 بوگیاں الٹنے سے خاتون جاں بحق، 40 زخمی

0
69

روہڑی: پنوں عاقل کے قریب کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ سکھر ڈویژن میں اکثر مقامات پر ٹریک خستہ حال ہے۔ سی پیک کی وجہ سے سکھر ڈویژن میں ٹریک کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکا ہے۔ حادثہ بھی بوگیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے کمپلین ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے تاہم اس دوران کراچی جانے والی 7 اور لاہور پہنچنے والی 8 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here