راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید

0
82

راولپنڈی:  نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او ریس کورس میاں عمران کو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

 راولپنڈی میں ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران اہل خانہ کے ہمراہ اپنی گاڑی پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں عمران شہید ہوگئے۔میاں عمران کو شہریوں نے قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او میاں عمران کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا۔ میاں عمران کی شہادت سے پولیس فورس ایک دلیر اور بہادر افسر سے محروم ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here