جاپان اور امریکہ کے مابین سکیورٹی سے متعلق مذاکرات

0
127

جاپان اور امریکہ کے سینئر عہدیداروں نے دو طرفہ اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دوبارہ تصدیق کی ہے۔ انہوں نے چین کی کوسٹ گارڈ کے نئے قانون پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے خارجہ اور دفاع کے شعبوں کے عہدیداروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سکیورٹی سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیا۔وزارت نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین میں موجودہ صورتحال کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے تبدیل کرنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چین کی کوسٹ گارڈ کے قانون پر گہری تشویش ظاہر کی۔گزشتہ ماہ متعارف کرائے گئے اس قانون کے تحت چین کی کوسٹ گارڈ کو ان پانیوں میں ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جنہیں بیجنگ اپنے دائرہ اختیار میں سمجھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here