لندن : پیڈنگٹن گرین میں خنجر زنی کی واردات، 19سالہ احمد بکر ہلاک

0
177

لندن:___ سینٹرل لندن کے علاقے پیڈنگٹن گرین میں گزشتہ روز خنجر زنی کی ایک واردات میں ایک 19 سالہ نوجوان احمد بکر کو قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق جمعہ کی رات سوا 9 بجے کے قریب پولیس کو طلب کیاگیا، پولیس موقع پر پہنچی تو مقتول زخمی حالت میں ملا اسے فوری ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور جاں بحق ہوگیا،مقتول کے قریبی عزیزوں کو مطلع کردیاگیا ہے،تاہم ابھی تک کسی کو اس سلسلے میں گرفتار نہیں کیاجاسکاہے ،علاقے میں پولیس کو اتوار کو دوپہر 2 بجے تک سیکشن 60 کے تحت لوگوں کو روک کر تلاشی لینے کے خصوصی اختیارات دے دئے گئے ہیں ،مقتول کا پوسٹ مارٹم اتوار کوکیاگیا ،پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے کارہائشی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here