فلاڈیلفیا سے مسیحی وفد کی قونصل جنرل عائشہ علی سے خصوصی ملاقات

0
633

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل قونصلیٹس ہی میں ہونے سے وقت اور انتظار ختم ہوگا‘ وفد میں شامل پروفیسر صدیق مسیحی کا قونصل جنرل سے مطالبہ
عائشہ علی کی کوروناکے بعد جلد فلاڈلفیا آمد اورکھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کی یقین دہانی‘عوام اپنے مسائل کیلئے مجھ سے بات کریں‘قونصل جنرل
نیویارک(نیوز ڈیسک)فلاڈلفیا پنسلوینیا یو ایس اے سے ایک نمائندہ مسیحی وفد کی قونصل جنرل عائشہ علی سے نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ جس میں مقامی‘پاکستانی قومی اور نجی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔پروفیسر صدیق نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل قونصلیٹس ہی میں ہونے سے وقت اور انتظار ختم ہوگا۔ عائشہ علی نے (کووڈ) کے بعد جلد فلاڈلفیا آمد کی یقین دہانی کرائی اور کھلی کچہری میں مقامی لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرنے کا بھی یقین دلایا اور دعوت دی کہ زیادہ سے زیادہ عوام اپنے مسائل کے ساتھ براہ راست مجھ سے بات کریں۔وفد نے عائشہ علی کی مسیحی پاکستانیوں کے ساتھ محبت کی داد دی۔ وفد میں جناب صوبہ‘ فادر طارق آئزک اور پروفیسر صدیق مسیح شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here