جاپان کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت اتوار کے روز سے ختم ہو رہی ہے۔ حکومت نے اسے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جنوری میں نافذ کیا تھا۔اعلان کے مطابق اوساکا، آئیچی اور 4 دیگر پریفیکچروں سے ہنگامی حالت ختم کی جا رہی ہے۔اوساکا میں دُکانیں اور ریستوران ہفتے کے روز بھی بند تھے۔ ایک شخص نے بتایا کہ نئے کیسز کی تعداد اب نسبتاً کم ہے لہٰذا وہ متفق ہیں کہ غالباً ہنگامی حالت ہٹائے جانے کا وقت آ گیا ہے۔اوساکا سمیت مغربی خطے کانسائی کے گورنروں نے ہفتے کے روز اجلاس منعقد کیا۔ وہ لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں، خصوصاً اس لیے کہ ملک میں تقریبات یا تہواروں کے ایونٹس سے بھرپور موسم شروع ہونے والا ہے۔ٹوکیو اور تین ہمسایہ پریفیکچروں میں ہنگامی حالت مزید ایک اور ہفتہ نافذ رہے گی۔لگ بھگ 40 پریفیکچروں کے گورنروں نے عالمی وباء پر تبادلہ خیال کے لیے مشترکہ آن لائن ملاقات کی ہے۔یہ گورنر تجویز دے رہے ہیں کہ مرکزی حکومت کے عہدیدار ہنگامی حالت کے خاتمے کے بعد بھی ٹھوس اقدامات جاری رکھیں۔ وہ معیشت اور روزگار کے شعبوں میں اعانت بھی چاہتے ہیں۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...