امریکہ میں خوراک اور ادویات کے انتظامی ادارے، ایف ڈی اے نے ہنگامی استعمال کے لئے کووِڈ-19 کی تیسری ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ایف ڈی اے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ایک خوراک والی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ ڈیٹا کے مطابق ’’اس ویکسین کے معلوم اور ممکنہ فوائد، اس کے معلوم اور ممکنہ خطرات سے زیادہ ہیں‘‘۔تقریباً 40 ہزار افراد پر عالمی طبی آزمائشوں کے بعد اطلاع دی گئی ہے کہ کووِڈ-19 کے معتدل سے شدید یا نازک حالت والے مریضوں کی حالت سنبھالنے کے لیے انہیں مذکورہ ویکسین دیئے جانے کے کم از کم 28 روز بعد کے کیسز کے لئے یہ 66.1 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ شدید یا سنگین بیمار افراد کے لئے اس کی اثر انگیزی کی شرح 85.4 فیصد تھی۔طبی آزمائشوں کے ابتدائی مرحلے میں جنوبی افریقہ اور برازیل میں اثر انگیزی کے اسی تناسب کی اطلاع دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ان دونوں ملکوں میں وائرس کی متغیر اقسام کی تصدیق ہو چکی ہے۔جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی ویکسین کو تین مہینوں تک عام ریفریجریٹر کے معمول کے درجۂ حرارت 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ میں رکھا جا سکتا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ امریکہ میں ویکسینیشن کےعمل میں تیزی لائے گی۔
Latest article
بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال...
اوورسیز پاکستانیوں کیلیے اسپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے لیے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر...
وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی...