نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا

0
177

ابوجہ: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سیکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اسکول کے ایک استاد اور بچوں کے والدین نے اسکول پر مسلح افراد کے حملے اور طالبات کے اغوا کی تصدیق کی جب کہ زمفارا کے انفارمیشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مغوی طالبات کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اندازے کے مطابق یہ سیکڑوں میں ہوسکتی ہے۔ادھر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جنگیبی کی ایک استانی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد اسکول سے کم از کم 300 طالبات لاپتہ ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔ ایسے واقعات اب روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں، رواں ہفتے طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ ہفتے بھی ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا تھا اور 27 طلبا سمیت 42 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی 300 طلبا کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here