الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے ثابت ہوا حکومت نے چوری کی، مریم نواز

0
47

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے، اور ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی، لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا، اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہیں ؟ اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو آپ میدان سے کیوں بھاگتے ہیں؟ آپ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہیں کہ وہ کٹہرے میں آپ کا نام لیں گے؟ اور تمھارا کھیل ختم۔

 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی الیکشن کی ووٹنگ کے دوران مختلف واقعات میں فائرنگ اور دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کو روک لیا تھا، اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here