بین الاقوامی فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر آج شام ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

0
135

منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والی بین الاقوامی فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے جرمنی نژاد صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر آج شام ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے (پاکستانی وقت رات 9.30) منعقد ہونے والی اس پریس کانفرنس میں (ایف اے ٹی ایف) کے صدر اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔22 سے 24 فروری تک جاری رہنے والے اس تین روزہ اجلاس میں آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک سمیت 205 ممالک اور مبصر تنظیموں نے شرکت کی تھی۔اس پریس کانفرنس میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔حکومت پاکستان اس حوالے سے اپنی مسلسل آگے بڑھتی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here