شہنشاہِ جاپان کی سالگرہ کی تقریب، مہمانوں کی جانب سے مبارکباد

0
268

شہنشاہِ جاپان نارُوہِیتو نے اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کے روز شاہی محل میں مہمانوں سے ملاقات کی۔شہنشاہ نے مہمانوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات وصول کیے جن میں وزیر اعظم سُوگا یوشی ہِیدے اور غیر ملکی سفراء کی جانب سے ایک نمائندہ شامل تھے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روکتھام کی کوشش کے طور پر اس سال سالگرہ کی تقریبات مختصر کر دی گئی تھیں۔شاہی محل کے احاطے میں عوام کیلئے شہنشاہ نارُوہیتو کے دیدار کو منسوخ کر دیا گیا۔ شہنشاہ کی سالگرہ منانے کیلئے کسی ضیافت کا اہتمام بھی نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here