پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر رانا جاوید نے رضا دستگیر کو پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ”  نوٹفکیشن جاری

0
190

نیویارک (دنیا انٹرنیشنل ):___ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر رانا جاوید کی جانب سے رضا دستگیر کو پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ان کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔رانا جاوید سمیت تحریک انصاف نیویارک کے ساتھیوں کی جانب سے رضا دستگیر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھانے پر مبارکباد دی گئی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے  رضا دستگیر نے رانا جاوید سمیت پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

Rana Javaed, PTI President New York.

حالات حاضرہ ‘ تازہ خبروں ‘ اور ویڈیوز کے لئیے ” دنیا انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رھیں۔

www.dunyaintl.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here