پاکستان بھر کے عوام کو سندھ میں انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی مبارک ہو‘ مجیب الحسن

0
401

نیویارک (پ ر)پیپلزپارٹی یو ایس اے کے عہدیداروں خالد اعوان‘ سرور چوہدری‘ شوکت بھٹہ‘ لطیف ڈالمیا‘ذوالفقار بسرا‘ مجیب الحسن‘ وقار رضوی سمیت دیگر ساتھیوں نے ایک مشترکہ بیان میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے موجودہ کرپٹ حکومت کو مسترد کر دیا-ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ مجیب الحسن نے کہاکہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں -بلاول بھٹوزرداری کی سیاسی بصیرت میں جمہوریت رچی ہوئی ہے اور وہ عوام کی خوشحالی کیلئے رات دن کام کررہے ہیں -آج پورے پاکستان کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں -لطیف ڈالمیا‘ذوالفقار بسرا نے کہاکہ سندھ کے الیکشن میں عوام کی طاقت نے پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید سے محبت کا ثبوت دیکر سندھ کے انتخابات میں کرپٹ حکومت کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں -انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس الیکشن میں پاکستان کے غیور عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے آئندہ پاکستان کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی سید یوسف رضا گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ہو گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here