ضمنی الیکشن؛ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق

0
40

گوجرانوالہ( صفدر حسین سے):__ ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 75 میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضمنی الیکشن کے لیے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کی دو دونشستوں پرپولنگ جاری ہے۔   ڈسکہ کے گاؤں گوندکہ نزد رنجھائی اسٹاپ پرپولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران دوگروپوں میں شدید جھگڑا اورفائرنگ  سے 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔  جاں بحق ہونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق (ن) لیگ سے ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

این اے 75 اور45

این اے 75 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کی سیدہ نوشین افتخاراورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں کڑا مقابلہ ہے۔ این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے جمیل خان اورپی ٹی آئی کے فخرزمان آمنے سامنے ہیں۔پی پی 51 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت محمود اورپی ٹی آئی کے چوہدری یوسف مدمقابل ہیں  جب کہ پی کے 63 میں (ن) لیگ کے اختیارولی اورپی ٹی آئی کے میاں عمرکاکا خیل میں مقابلہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here