سرینگر:___ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک کمسن بچی کے ساتھ دست درازی اوراسے اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی فوجیوں کوسخت ترین سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانڈی پورہ میں مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک 9 سالہ بچی کو اغوا کرکے اس کی بے حرمتی کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بچی کے اہلخانہ پر اب ایف آئی آر واپس لینے کے لئے دبا ڈالا جارہا ہے اور یہ انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ دریں اثنا ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے سرینگر میں ٹیلیفون پر صحافیوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر پہلے ہی درج کی جاچکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Latest article
زلزلے سے فکُوشیما بجلی گھر میں پانی کے 53 ٹینک اپنی جگہ سے کھسک...
متاثرہ فکُوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ٹینکوں میں تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کیا گیا...
حکومت کا ڈسکہ الیکشن میں افسران کیخلاف کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا...
حکومت پنجاب نے صوبے میں انتظامی آفیسرز کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں وزیر اعظم عمران...
نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
ابوجہ: افریقی ملک نائیجیریا میں ایک بورڈنگ اسکول پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور سیکڑوں کو طالبات کو اغوا کرکے لے گئے۔
عالمی خبر...