حکومت جاپان ویکسین کے بارے میں عوام کو باخبر رکھے گی

0
112

حکومت جاپان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کی بدھ سے شروع کی جانے والی مہم کے بارے میں عوام کو پوری طرح باخبر رکھا جائے گا۔تقریباً 10 ہزار سے 20 ہزار طبی کارکنان کو سب سے پہلے ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد معمر اور دیگر افراد کو لگائے جائیں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین کے موثر ہونے اور ان کے ضمنی اثرات سمیت ویکیسنوں کے بارے میں سائنسی بنیادوں پر آسان فہم زبان میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت ویکسین کے ٹیکے لگانے پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔حکومت کو یقین ہے کہ معیشت کا پہیہ چلتا رکھتے ہوئے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین کے ٹیکے لگانے کے منصوبے پر بلارکاوٹ علمدرآمد ضروری ہے۔فی الوقت ٹوکیو، اوساکا اور آٹھ دیگر پریفیکچروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہنگامی حالت نافذ ہے۔ حکومتی عہدیداروں کے مطابق، انفیکشن کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی کی رفتار سست ہو رہی ہے۔حکام درخواست کر رہے ہیں کہ عوام غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ دفتر آنے جانے والوں کی تعداد میں 70 فیصد کمی کے لیے گھروں سے دفتر کا کام کرنا جاری رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here