صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کا پہلی مرتبہ چین سے رابطہ

0
15

واشنگٹن (اے ایف پی ):___امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چین میں اپنے ہم منصب سے 2 گھنٹے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکنوں کے خلاف بیجنگ کے کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر اپنے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے شی جن پنگ سے دوطرفہ تجارتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جوبائیڈن نے بیجنگ کے زبردستی اور غیر منصفانہ معاشی طریقوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ جوبائیڈن نے چینی صدر سے مغربی صوبے سنکیانگ میں ایغور اور نسلی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں اور تائیوان کے خلاف بیجنگ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے شی جن پنگ سے کہا کہ امریکی عوام کو فائدہ پہنچا تو بیجنگ کے ساتھ کام کروں گا۔اس ضمن میں چین کے ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے دونوں صدور کے مابین ہونے والیگفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شی چن پنگ نے تسلیم کیا کہ دونوں فریقین کے آپس میں اختلافات ہیں اور ان اختلافات کو حل کرنا چاہیے لیکن مجموعی طور پر تعاون پر زور دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here