افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا، وزیرِ اعظم

0
114

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کسان (پھل اور سبزی) منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80:20 کرنے، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے، پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی اور فروٹ وسبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے، اس حوالے سے وزیرِ خزانہ کو ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹریزکو ہدایت دی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here