مقبوضہ کشمیر، بیٹے کی میت کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والے شخص پر مقدمہ

0
108

کراچی :__ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید نوجوان بیٹے کی میت کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والے شخص کے خلاف غیرقانونی جلوسوں کے انعقاد کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ قابض بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد وانی اور ان کے دو بھائیوں سمیت چھ افراد پر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف گزشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قابض بھارتی افواج نے مشتاق کے 16سالہ بیٹے اور کرکٹر اطہر مشتاق اور دیگر دو نوجوانوں کو 30 دسمبر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض حکام نے ان نوجوانوں کو ان کے آبائی گاؤں سے 115 کلومیٹر دور قبرستان میں دفنا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here