عالم اسلام کی عظیم مذہبی ہستی حافظ محمد بشیر المصطفی’ اسلامک سینٹر میں خطبہ جمعہ دینگے

0
413

ٓآپ جامع مسجد طیبہ میں امامت کے فرائض انجام دینے کے علاوہ اہل اسلام کو 30سالوں سے قرآن مبین کا درس تواتر سے دے رہے ہیں
قاری محمد بشیر قادری چشتی واقع 735اوشن ویو ایونیو بروکلین نیویارک جامع مسجد المصطفی اسلامک سینٹر میں خطبہ ء جمعتہ المبارک فرمائیں گے

بروکلین نیویارک (م ح سے)عالم اسلام کی عظیم مذہبی روحانی اور بیت اللہ میں امامت کے فرائض انجام دینے والی ہستی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فاضل حافظ وقاری عزت مآب پیر طریقت رہبر شریعت خلیفہ مجاز حضرت خواجہ جمیل اولیاء قاری محمد بشیر قادری چشتی واقع 735اوشن ویو ایونیو بروکلین نیویارک جامع مسجد المصطفی اسلامک سینٹر میں خطبہ ء جمعتہ المبارک فرمائیں گے اس سے قبل آپ اسلام آباد میں واقع جامع مسجد طیبہ میں امامت کے فرائض انجام دینے کے علاوہ اہل اسلام کو پچھلے 30سالوں سے قرآن مبین کا درس بھی تواتر سے دے رہے ہیں -آپ کے شاگردوں میں راولپنڈی اور اسلام آباد سیکٹرز کی کئی مساجد کے علماء شامل ہیں -علامہ حافظ قاری محمد بشیر اہل ایمان کو ایک اللہ سے جوڑنے اس کے سچے اور آخری رسول کی تعلیما ت کی پیروی اور آپ کی طرز زندگی پر چلنے کا ہمیشہ سے درس دینے کے علاوہ اللہ کی مخلوق سے محبت و یگانگت کا درس اور اس کا حلقہ بھی لگاتے ہیں جامع مسجدالمصطفی اسلامک سینٹر کے روح رواں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت چوہدری اصغر بھٹہ نے اہل ایمان کو وقت کی پابندی اور آپ کے بیان سے مستفید ہونے کی اپیل کی ہے جمعتہ المبارک کا خطبہ ٹھیک ڈیڑھ بجے شروع کیا جائے گا

جمعتہ المبارک کا خطبہ ٹھیک ڈیڑھ بجے شروع کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here