سینیٹ ویڈیواسکینڈل، وزیر اعظم کا وزیرقانون کے پی سے استعفی لینے کا فیصلہ

0
115

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے پر خیبرپختون خوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کرلیا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کو احکامات دے دیے۔ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ہباز گل نے کہا کہ 2018 کی ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے اور ووٹ بیچنے پر پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here