نیویارک : المدنی مسجد نیو یارک کے بانی رکن اور جنرل سیکرٹری جناب محمد ارشد بھٹی رضاء الہی سے انتقال کر گئے ہیں

0
345

نیویارک (دنیا انٹرنیشنل) پاکستانی امریکن کمیونٹی کوینز (نیویارک ) کی مقامی سماجی شخصیت ، المدنی مسجد کوینز کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد بھٹی کی جواں سال موت پر پوری کمیونٹی سوگوار ہو گئی ہے۔بتایاگیا ہے کہ محمد ارشد بھٹی جمعرات کواپنی اہلیہ کے ساتھ ان کی ڈاکٹر کی اپوائنٹمنٹ کے لئے گئے ، وہ گاڑی میں انتظار کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں ۔ وہ ایم ٹی اے نیویارک میں کام کرتے تھے ۔خطیب وبانی المدنی مسجد مفتی عبدالرحمان قمر کے مطابق ،محمد ارشد بھٹی مرحوم کی نماز جنازہ المدنی مسجد جس کے وہ بانی ارکان میں بھی شامل تھے ، میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کی نماز جنازہ ضیاءالامت فاونڈیشن یو ایس اے اور مسجد بیت الکرم بروکلین (نیویارک ) کے مہتم صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی پڑھائیں گے جو کہ مرحومہ کے دیرینہ دوست بھی تھے ۔مفتی عبدالرحمان قمر، المدنی مسجد کی انتظامیہ اور صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے محمد ارشد بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here