جاپان ممکنہ طور پر 15 فروری تک فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدے گا

0
47

جاپان کی وزارت صحت فائزر اور بیون ٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری 15 فروری کو دینے کے انتظامات کر رہی ہے۔وزارت، فائزر کے ساتھ رواں سال سات کروڑ 20 لاکھ افراد کے لیے ویکسین کی خوراکوں کے حصول کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر چکی ہے۔فائزر نے جاپان میں ویکسین کی طبی آزمائش کے بارے میں اعداد و شمار گزشتہ ہفتے وزارت کو پیش کیے تھے۔وزارت، ویکسین کی منظوری دینے یا نہ دینے پر ماہرین کا مشورہ حاصل کرنے کے لیے 12 فروری کو ماہرین کے پینل کا اجلاس منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔اگر پینل نے منظوری دے دی، تو وزیر صحت تامُورا نوری ہیسا متوقع طور پر 15 فروری کو باضابطہ منظوری کا اجرا کردیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین کو منظور کر لیا گیا تو اسے فی الحال صرف 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دیا جائے گا۔ان کا مزید منصوبہ ہے کہ اگر کسی شخص میں ویکسین کے اجزا میں شامل کسی بھی ایک جزو سے شدید الرجی ہو جانے کا ریکارڈ ہوا تو اسے ویکسین دینے سے روک دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here