وزیراعظم سُوگا مضبوط تر اتحاد کی غرض سے بائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم

0
85

جاپان کے وزیراعظم سُوگا یوشی ہِیدے نے کہا ہے کہ وہ جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط تر بنانے کی غرض سے عالمی معاملات پر نئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ناب سُوگا نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کی اور صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے پر تبصرہ کیا۔وزیراعظم سُوگا نے جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے محسوس کیا کہ جو بائیڈن کا افتتاحی خطاب جس میں اتحاد پر زور دیا گیا، بہت طاقتور پیغام کا حامل تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی عالمی وباء، ماحولیاتی تبدیلیوں اور دیگر عالمی معاملات پر جو بائیڈن کیساتھ ملکر کام کرنے کے متمنی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here