میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں

0
151

 سابق امریکی صدربراک اوباما نے نئے امریکی صدرجوبائیڈن کوکہا کہ میرے دوست اب وقت تمہارا ہے۔

گزشتہ روزڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پرصدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدرکا حلف اٹھایا۔ صدرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سابق امریکی صدربراک اوباما نے انہیں پیغام میں نیک خواہشات کا اظہاراورمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میرے دوست، اب وقت تمہارا ہے۔

 

براک اوباما نے امریکیوں کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ممکن ہوا، کیونکہ آپ نے مارچ کیا، آپ نے ماسک پہن کرووٹ ڈالے جوپہلے کبھی نہیں ہوا۔ 4 سال آپ نے جمہوریت کا دفاع کیا، اب ہمارا ملک ایک نئے دن میں داخل ہورہا ہے۔واضح رہے کہ اوباما کے دوران صدارت میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدرتھے اوردونوں بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ براک اوباما نے جوبائیڈن کو صدارتی میڈل آف ٖریڈم سے بھی نوازا تھا جو امریکا کے اعلیٰ ترین اعزاز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here