ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع

0
52

اسلام اباد (صفدر حسین سے):____ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے تحت نویں سے بارہویں جماعت کے لیے تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے۔

 وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر میں تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج سے بحال ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ طلبہ کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو اسکول جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی رو سے 26 نومبر سے 24 دسمبر اور پھر 11 سے18 جنوری تک آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیم دی جاری رہی تھی جب کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here