علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کا دلکش فنڈ ریز ڈنر کا انعقاد۔ ” پاکستانیوں کا صدر بنوں گا‘ایوجین

0
442

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی تنظیم شاعر مشرق کے نام پرصرف پاکستان کی دنیا میں عزت وقار کی سربلندی کیلئے بنائی گئی ہے‘ تنظیم کے مقاصد میں پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح وبہبود ہے‘ پاکستان کی عزت کیلئے امریکی سرزمین پر وہ کام کیا جس سے وطن عزیز کی دنیا بھر میں عزت بڑھے‘ملک ناصر اعوان

بین المذاہب امن کمیٹی امریکی سرزمین پر امن وآشتی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ امریکہ سمیت دنیا میں نوع انسانیت کو جہاں جہاں مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے بین المذاہب امن کمیٹی وہاں اہم کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے‘چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ

ہم نے ہمیشہ میتھیو ایوجین اور اپنے علاقے کے دیگر سیاستدانوں کا سا تھ دیا‘ہم توقع کرتے ہیں کہ کونسل مین بروکلین بارو کے صدر بن کر پاکستانیوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیں گے‘صدر علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر طاہر بھٹہ کا فنڈریزڈنر سے خطاب

بروکلین‘ نیویارک (منظور حسین سے):___امریکی سرزمین پر معاشرے کی بہتری‘پاکستانی امریکیوں کی سماجی بہبود‘انہیں امریکی سیاسی دھارے میں لانے‘ پاکستانی امریکن گھرانوں کی امریکی سرزمین پر تیسری جنریشن کو اردو ادب اور اردو زبان سکھانے اور لٹل پاکستان میں چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کیلئے پولیس پٹرول کا آغاز کرنے والی صف اول کی پاکستانی تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور پاکستان کی بین الاقوامی صف اول تنظیم بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کی جانب سے بروکلین ڈسٹرکٹ 40 سے پاکستانیوں کے حمایت یافتہ امیدوار کونسل مین میتھیو ایوجین کیلئے کامیاب فنڈ ریز ڈنر کا انعقاد۔علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر واقع لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو پر ہونے والے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں جہاں کونسل مین میتھیو ایوجین نے شرکت کی وہاں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے روح رواں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزان افسر ملک ناصر اعوان‘بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ‘تنظیم کے صدر طاہر بھٹہ‘معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری حمید‘ پاکستانی کمیونٹی کی مایہ ناز شخصیت چوہدری جاوید چیچی‘ چوہدری مقصود الہی‘ معروف بزنس مین ندیم بٹ‘پرویز جمی‘ ملک جمیل‘ شہزاد‘ عثمان کے علاوہ ملک ناصر اعوان کے دوست واحباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بروکلین بارو کے صدر کیلئے مضبوط امیدوار میتھیو ایوجین کے فنڈ ریزنگ میں دل کھول کر ہزاروں ڈالر ڈونیٹ کئے-فنڈریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ملک ناصر اعوان نے کہاکہ ان کی تنظیم شاعر مشرق کے نام پر صرف اور صرف پاکستان کی دنیا میں عزت وقار کی سربلندی کیلئے بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کے مقاصد میں پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور فلاح وبہبود ہے اسی لیے ہم باہم دوستوں نے مل کر پاکستان کی عزت کیلئے امریکی سرزمین پر وہ کام کیا جس سے وطن عزیز کی دنیا بھر میں عزت بڑھے۔ملک ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی باہم مل کر آگے بڑھنا چاہئے اور مقامی کونسل مینوں‘ اسمبلی ممبرز اور کانگریس مینوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے تاکہ کل وہ ان کے کام آئیں۔بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی تنظیم امریکی سرزمین پر امن وآشتی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور امریکہ سمیت دنیا میں نوع انسانیت کو جہاں جہاں مسائل اور پریشانیوں کا سامنا ہے بین المذاہب امن کمیٹی وہاں اہم کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔انہوں نے میتھیو ایوجین کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے صدر معروف بزنس مین طاہر بھٹہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی تنظیم نے ہمیشہ میتھیو ایوجین اور اپنے علاقے کے دیگر سیاستدانوں کا سا تھ دیا وہ توقع کرتے ہیں کہ کونسل مین بروکلین بارو کے صدر بن کر پاکستانیوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر میتھیوایوجین نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ان کے گھر کی حیثیت رکھتی ہے وہ انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here