ٹوکیو میں جمعے کے روز کورونا کے 2 ہزار ایک نئے متاثرین کی اطلاع

0
72

ٹوکیو کی علاقائی حکومت نے جمعے کے روز دوپہر 3 بجے تک، کورونا وائرس کے دو ہزار ایک نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔متاثرین کی یومیہ تعداد، گزشتہ ہفتے کے دن کے بعد پہلی بار 2 ہزار سے زائد ہوئی ہے۔ جمعے کے لحاظ سے یہ اب تک کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔اب ٹوکیو میں وائرس کے متاثرین کی کُل تعداد 82 ہزار 69 ہے۔ ٹوکیو کے حکام کے مطابق 133 افراد کی حالت سنگین ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here