جاپانی وزیراعظم سُوگا کا مزید علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور

0
189

حکومت جاپان کورونا وائرس کیسز میں اضافے کو روکنے کی کوشش میں مغربی جاپان میں ہنگامی حالت مزید تین پریفیکچروں میں بدھ تک نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔حکومت اور حکمران جماعت کے ارکان کے منگل کے روز ایک اجلاس میں وزیراعظم سُوگا نے کہا کہ وہ ہنگامی حالت کے نفاذ کو اوساکا، کیوتو اور ہیوگو پریفیکچروں تک بڑھانے پر غور کرنا شروع کریں گے۔جناب سُوگا نے کہا کہ حکومت نے ٹوکیو اور تین ملحقہ پریفیکچروں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا، جہاں انفیکشنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری تھا، لیکن اوساکا سمیت مذکورہ علاقوں میں بھی انفیکشنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔تینوں مغربی پریفیکچروں کے گورنروں نے مرکزی حکومت سے ہنگامی حالت کو ان کے علاقوں میں بھی نافذ کرنے کی ہفتے کے روز درخواست کی تھی۔دریں اثناء، ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے جاپانی دارالحکومت میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 970 نئے انفیکشنز کی تصدیق کی ہے۔4 جنوری سے ٹوکیو میں نئے کیسز کی یومیہ تعداد پہلی بار ایک ہزار سے نیچے آئی ہے۔لیکن آج کی یہ تعداد منگل کے روز کے لحاظ سے دوسری بلند ترین تعداد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here