افغانستان ؛ فضائی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق

0
7

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے  18 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گاؤں منازری میں ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ مکان میں موجود 18 افراد حملے میں جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔فضائی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے، 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ مقتولین کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کو مرکزی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here