کابل 4 خوفناک دھماکوں سے لرز اُٹھا

0
33

کابل: افغانستان کا دارالحکومت 3 مختلف مقامات پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں سے گونج اُٹھا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اُٹھا، رواں ماہ یہ چوتھا موقع ہے جب کابل شہر میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ایک ہی وقت میں ہوئے ہوں۔پہلا دھماکا مقناطیسی بارودی سرنگ کا تھا جس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، دوسرا دھماکا بھی اسی نوعیت کا تھا اور اس کا ہدف وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے ایک سینیئر حکام کا قافلہ تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔یسرا دھماکے میں دہ سبز میں شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب وہاں سے پولیس قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ چوتھے دھماکے میں بھی پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار مارے گئے۔واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ دارالحکومت میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here