ٹوکیو:__حکومت جاپان نے بیرون ملک کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ اقسام پائے جانے کے بعد تمام غیر رہائشی غیر ملکیوں کا ملک میں نیا داخلہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق 28 دسمبر سے 31 جنوری تک ہو گا۔حکومت نے جاپان میں وسط مدتی سے طویل مدتی رہائش کی حیثیت رکھنے کی صورت میں تمام ملکوں اور خطوں کے غیر ملکیوں کو اکتوبر سے ملک میں نئے داخلے کی اجازت دی تھی، لیکن ان افراد کا داخلہ پیر سے معطل کر دیا جائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ مخصوص ملکوں اور ایک خطے کے کاروباری سفر پر جانے یا وہاں سے جاپان آنے کی اجازت مسلسل دی جاتی رہے گی۔حکومت، جاپانیوں اور جاپان میں رہائشی حیثیت رکھنے والے غیر ملکیوں کیلئے جاپان واپسی پر یا بیرون ملک قلیل مدتی کاروباری دورے کے بعد جاپان دوبارہ داخل ہونے پر 14 روز قرنطینہ میں رہنے سے مشروط استثنیٰ کو بھی معطل کر دے گی۔اس نئے اقدام کے تحت، واپس آنے والے یا نئے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام کی موجودگی کی اطلاع دینے والے ممالک اور خطوں سے جاپان دوبارہ داخل ہونے والوں کو کووڈ 19 سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ ایسے مسافروں کو روانگی سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر اندر اور جاپان پہنچنے پر اپنا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔کورونا وائرس کی نئی اقسام کا راستہ روکنے میں مدد دینے کی غرض سے اسی قسم کے اقدامات برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے لیے لاگو کیے جا چکے ہیں۔
Latest article
تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے...
بیجنگ: چین نے تائیوان میں ’’گھناؤنا طرز عمل‘‘ اختیار کرنے والے امریکی حکام پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے...
Li Achieves Maximum Public Matching Funds in First Filing of 2021, Fully Funds Lower...
LOWER MANHATTAN:_____Today, Gigi Li, candidate for City Council District 1, filed with the New York City Campaign Finance Board a reported fundraising total of...
ملک بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی...
اسلام اباد (صفدر حسین سے):____ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا مرحلہ...