لیگی رہنما جلیل شرقپوری کا مشروط استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سپرد

0
78

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔

جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے، جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے120، پی پی127، پی پی128اور پی پی139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔ باغی لیگی ایم پی اے نے کہا ہے کہ31دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں، ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here