لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرالیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں موصول ہوگی۔ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار کا کورونا وائرس چیک کرنے کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے، تاہم وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔